پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما لطیف کھوسہ نےپنجاب میں گورنر راج کا امکان مستردکردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، اس کی آرٹیکل 232 میں گنجائش بنتی ہے نہ 234 میں ہے، اور وہاں کوئی جنگ کی صورتحال ہے نہ ہی گورننس کا معاملہ ہے۔ لطیف کھوسہ نےکہاکہ ملک میں بادشاہت نہیں کہ کوئی اسمبلیاں توڑ دے،اگر ایسا کوئی اختیار استعمال ہوا تو عدالت اٹھا کر باہر پھینک دےگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے یا عدم اعتماد آسکتی ہے، ایسا نہ ہوا تو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، تحلیل ہونے پر واضح ہے دونوں اسمبلیوں میں الیکشن کروا دیئے جائیں گے۔