کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا، دومختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، بوٹ بیسن کے قریب گلی میں فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا جبکہ گلشن معمار میں جمالی پل کے قریب تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع ملی ہے، کھاردار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزن کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں جرائم کا سایہ، دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، کھارادر پولیس نے ایک رہزن گرفتار کرلیا ہے۔بوٹ بیسن کے قریب گلی میں فائرنگ سے موٹرسائیکل سوا رلڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق موقع سے تیس بور پستول کے پانچ خول ملے ہیں، شواہد سے لگتا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے ساتھ ہی ایک فور وہیل گاڑی تیزی سے روانہ ہوئی۔
گلشن معمار جمالی پل کے قریب بھی تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع بھی ملی ہے، ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی اور دوسری جانب کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اللہ رکھا پارک کے قریب اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سےغیر قانونی پستول اور چار راؤنڈز بھی برآمد ہوئے، گرفتار ملزم شبیر عرف زبیر ولد جاوید ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنل کی وارداتیں کرتا تھا۔