پبلک نیوز:معروف سرچ انجن گوگل نےصارفین کو سرچننگ میں آسانی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی، صارفین ' ہیش ٹیگ' کے ذریعے سے اپنی مرضی کی چیزیں سرچ کرنے کے قابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ انجن پر اب ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کے فیچر کو شامل کرنے کی آزمازئش شروع کردی گئی ہے۔ اس فیچر کے کے متعارف ہونے سے گوگل صارفین زیادہ سے زیادہ متعلقہ مواد کو تلاش کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین کے لئے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی مقبول سوشل میڈیا اپلیکیشنز پر ' ہیش ٹیگ' کے ذریعے سرچننگ کی سہولت موجود تھی تاہم اب گوگل پر بھی بہت جلد یہ سہولت میسر ہوگی۔
گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کی آزمائش جاری ہے، تاہم تمام صارفین کی دستیابی کے لئے ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔