شادی کی تقریب میں لڑکی کو لمبے بالوں کی خواہش مہنگی پڑ گئی

شادی کی تقریب میں لڑکی کو لمبے بالوں کی خواہش مہنگی پڑ گئی
پبلک نیوز: لمبے بالوں کے حسین خواب کی ڈراونی تعبیر۔ لڑکی نے شادی کی تقریب کے لیے بال لمبے کرنے کے لیے ایکسٹینشن لگوائی جس سے بال غیر معیاری کیمیکل کی وجہ چپک گئے۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی نے شادی کی تقریب کے لیے بال لمبے کرنے کے لیے ایکسٹینشن لگوائی تقریب کے بعد لڑکی کے بال غیر معیاری کیمیکل کی وجہ چپک گئے۔ ایکسٹینشن اتارنے کے عمل میں لڑکی کے بال ہی خراب ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی نے بیوٹی سیلون کے خلاف صارف عدالت میں دعوی دائر کر دیا۔ متاثرہ لڑکی مدیحہ کا کہنا تھا کہ بیوثی سیلون نے ایسی ایکسٹینشن لگائی کہ میرے اپنے بال تباہ ہو گئے۔ بیوٹی سیلون کے ناقص سامان اور ان ٹرینڈ عملہ کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گئی۔ عدالت بیوٹی سیلون کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ دوسری جانب عدالت نے بیوٹی سیلون سے جواب طلب کر لیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔