9 مئی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے ایک پلان تھا:صحافی سلیم صافی

 9 مئی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے ایک پلان تھا:صحافی سلیم صافی
کیپشن: Saleem Safi
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی سلیم صافی نے کہا 9 مئی کو پی ٹی آئی جنتا لائٹ لے رہی ہے فوج اس کو اتنا ہی سنجیدہ لے رہی ہے، 9 مئی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے مخصوص افراد کو سونپا گیا تھا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی سلیم صافی  نے کہا کہ اس منصوبے میں بیرونی عوامل بھی شامل تھے ، یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ کوئی ریاست ان چیزوں کو قبول نہیں کرسکتی کیونکہ جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکہ میں کیپٹل ہل دھاوا بولنے والوں کو سزا دی گئی وہ کوئی فوج تنصیبات نہیں تھیں، کوئی یادگار شہدا نہیں تھا۔

مسئلہ ہےیہ کہ ایک سال گزار گیا بہت سے بے آسرا لوگ جیلوں میں سڑ رہے ہیں اور بہت سارے اہم کردار رہا ہوچکے ہیں اور سیاست کررہے ہیں میدان میں ہیں، اس لئے اگر پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعہ سے انکار کرتی رہے گی، یا اس کو خودساختہ یا مصنوعی کہتی رہے گی تو فوج بھی ان عناصر کو نہیں چھوڑے کی جو اس واقعہ میں ملوث تھے۔

سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ ریاست کو ہمیشہ ماں کی طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے اور ماں بچوں کی بہت سی غلطیوں سے درگز کرلیتی ہے اس لئے پی ٹی آئی کی قیادت کو اس معاملے کی مذمت کرنی چاہیے اس پر معذرت کرنی چاہیے اور جو بے گناہ جیلوں میں ہیں خصوصاً خواتین ان کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

1 سال گزار گیا اس سانحہ کو عدلیہ ابھی تک یہ نہیں فیصلہ کرپائی کہ ملٹری کورٹس اس کی سماعت کرسکتی ہے یا نہیں، معاملہ مزید طول پکڑتا جارہا ہے۔