قومی کرکٹر عثمان قادرکےہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش، تصویر شیئر کردی

قومی کرکٹر عثمان قادرکےہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش، تصویر شیئر کردی
کیپشن: usman qadir's daughter
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس پر دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، قومی کرکٹر نے ننھی پری کی پیدائش کی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ٹویٹ کرتے اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسپینر عثمان قادر کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، عثمان قادر نے بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا پر دی، ٹویٹ کرتے لکھا کہ " اللہ تعالی نے چوتھی مرتبہ  اپنی رحمت سے نوازا،ہم سب چوتھی بیٹی کی آمد پر بہت خوش ہیں،یااللہ مجھے اتنی ہمت دینا کہ میں بیٹیوں  کی اچھی پرورش کر سکوں۔

Watch Live Public News