پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا،4 بڑے رہنما اشتہاری قرار

 پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا،4 بڑے رہنما اشتہاری قرار
کیپشن: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا،4 بڑے رہنما اشتہاری قرار

ویب ڈیسک:  9 مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ،  انسداد دہشت گردی عدالت نے چار روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

 رپور ٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید ، اعظم خان سواتی۔واثق قیوم عباسی اور محمد زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دیا ہے ۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی  تھی جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں اس لئےملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

 یادرہے ن لیگ کا دفتر  جلانے کے جرم میں  ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 366/23 درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News