پنجاب کے عوام اگلے 45دن میں مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے:فواد

پنجاب کے عوام اگلے 45دن میں مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے:فواد

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت اب لاہور ڈویژن میں مکمل طور پر دستیاب ہے۔

آج(اتوار) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقیم تمام خاندان اگلے 45 دن میں 10 لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس انقلابی پروگرام کے تحت لوگوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

ایک اور ٹؤئٹ میں انہوں نے کہا صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے چاہے وہ امیر ہے، مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلاتخصیص دس لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اھل ہیں ماسوائے سندہ کے جہاں صوبائی حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی سارے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔