ن لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل

ن لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی شکست کے بعد تحریک انصاف کا پلٹ کر وار ، اہم رہنماء نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔  خیبر پختوانخواء میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا۔ صوبائی وزیر فیصل امین خان کی کاوشوں سے ضلعی صدر نون لیگ بنوں نو منتخب تحصیل مئیر پیرکمال شاہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے. انہوں نے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا. وزیر اعلی خیبر پختونخواء محمود خان نے کو پی ٹی آئی کی ٹوپی اور مفلر پہنایا. دوسری جانب شمولیتی پروگرام میں ، یونین کونسل کسکورونہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کو اک اور زوردار جھٹکا لگا جب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ملاقات میں اے این پی کے رہنماء محمدالسلام کاکا اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے. ادھر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی. پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔