کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کے لئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم چوہے کھا گئے۔ پتہ نہیں یہ چوہے انسانی نوعیت کے تھے یا ربڑی والے یا فالودے والے۔ سندھ کی طرف سے کہا گیا قانونی رکاوٹ کی وجہ سے صوبہ ویکسین نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کونسا قانون سندھ حکومت کو شہریوں کے لئے ویکسین خریدنےسےروکتا ہے۔ کورونا کے معاملے پر سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔ کورونا میں سیاست لے کر آتا ہوں نہ صوبوں میں تفریق پیدا کرتا ہوں۔ سندھ میں آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی وجہ سے پاکستان میں ایک نئی لہر آرہی ہے۔ احتیاط کرنا ہوگی۔ سب کو چاہیے کہ ماسک پہنیں اور کورونا سے بچیں۔