ایوینجرز فلموں کے مشہور اداکار حادثے کے باعث شدید زخمی

ایوینجرز فلموں کے مشہور اداکار حادثے کے باعث شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے معروف اسٹار جرمی رنر ایک حادثے میں سنگین حد تک زخمی ہوگئے ہیں مگر اب ان کی حالت بہتر ہے ۔ جرمی رنر کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 51 سالہ اداکار اپنے گھر کے پاس برف ہٹاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ سنگین حد تک زخمی ہوئے ہیں مگر اب ان کی حالت بہتر ہے ۔ ترجمان نے حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ۔امریکا میں سردی اور شدید برفباری کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں پروازوں کو منسوخ بھی کیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے کام کررہی ہے۔جرمی رنر کو مارول یونیورس میں سپر ہیرو ہاک آئی کا کردار کو ادا کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔اس سے ہٹ کر وہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی ہرٹ لاکر میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کے کام کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مشن امپاسبل کی 2 فلموں میں بھی انہوں نے کام کیا ، اس وقت وہ ایک ٹی وی سیریز میں کام کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔