لاہور: لیگ اسپنر ابرار احمدنیوزی لینڈ کےخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ابراراحمد انجری کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے،ابراراحمد آسٹریلیا سے واپس پاکستان جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ابرار احمد ری ہیب مکمل کریں گے، ابرار احمد کے متبادل کھلاڑی کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد نواز نےزمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کےساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچیں گے، محمد نواز،زمان خان حارث رؤف اور اسامہ میر آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےکھلاڑیوں کےساتھ پریکٹس کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔