پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا 8 گھنٹے طویل بندکمرہ اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت، ملک کی داخلی اورخارجی صورتحال،افغانستان اورمقبوضہ کشمیر کے حالات کاجائزہ لیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم سیکورٹی امور پر بریفنگ، آرمی چیف نے بھی شرکاء کے سوالات کے جواب دیئے،سیاسی رہنماؤں کا بریفنگ پر اظہاراطمینان، عید الاضحیٰ سے قبل پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلانے پر اتفاق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کی اندرونی کہانی،ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کے معاملے پرہرسوال کا جواب دلائل اور بیک گراؤنڈ کے ساتھ دیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے متحارب افغان گروپوں کو ایک میز پر لانے کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا، شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے بریفنگ کو سراہا، عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوگا، اب کسی کی لڑائی نہیں لڑیں گے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بریفنگ کو اطمینان بخش قرار دیا، کہا ان کیمرہ بریفنگ تھی، بہت سے ایشوز پر بات ہوئی، تفصیلات نہیں دے سکتا، اہم میٹنگ میں وزیراعظم کی شرکت نہ کرنے سے متعلق سوال پر شہباز شریف خاموش رہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آرکو مبارکباد، کہا ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے 18 فی صد زیادہ ہے،وزیراعظم نے کہا ایف بی آر کی کارکردگی معیشت کی بحالی کے لئے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رواں برس اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہدف حاصل ہوگیا، ٹویٹ کیا اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں،آئندہ برسوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر معاشی استحکام کا اہم ستون ہوگا