’پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں کو یکساں میچ فیس ملے گی‘

’پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں کو یکساں میچ فیس ملے گی‘
لاہور ( پبلک نیوز) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ معیاری کھلاڑیوں کے بڑے پول میں سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، وہ اس موقع پر احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس فہرست میں 8 نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا اور 9 سے واپس لیا گیا ہے تاہم ان 9 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور یہ سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ایمرجنگ کٹیگری میں شاہنواز دھانی، عمران بٹ اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔ ملک کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملے گی، چاہے وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہو یا اس کےپاس سینٹرل کنٹریکٹ ہے یا نہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مزید کہاکہ ہم نے معاشی طور پر ایک چیلنجنگ سال کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔