تمام دعوؤں کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہ رک سکا

تمام دعوؤں کے باوجود مہنگائی میں اضافہ نہ رک سکا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.53 فیصد اضافہ، شرح 13.31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 کے نرخوں میں کمی آئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ چکن، دالوں، گندم کے آٹے، چینی، لکڑی کی قیمتوں میں نسبتاً کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ٹماٹر 14 روپے مہنگے، فی کلو قیمت 55 روپے تک پہنچ گئی۔ پیاز5 روپے سے زیادہ مہنگا، فی کلو قیمت 40 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 8 روپے فی کلو مہنگا، اوسط قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 51 روپے اضافے سے 1682 تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔