ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق 8جولائی کو پہلی عیداسپیشل ٹرین صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی اور یہ ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوکر ملتان،ساہیوال اورلاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ 8 جولائی کو دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی اور یہ ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔ عید کے موقعے پر تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی،جو 13 جولائی کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔