لاہور: پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی گئی. وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ایک بیان میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر نے کا اعلان کیا گیا ہے،حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا، چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے، کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ واضح ہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں توانائی بحران کے باعث بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنے کے احکامات جاری کیےگئے تھے۔