میٹرک کے کون سے مضامین کے امتحانات ہوں گے؟

میٹرک کے کون سے مضامین کے امتحانات ہوں گے؟

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کےلیے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ اس سال امتحانات ضرورہوں گے۔ امتحانات کےبغیرکوئی بھی پاس نہیں ہوگا۔ 9ویں اور 10ویں کے امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ میں صرف اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا۔ 10جولائی کے بعد 9ویں اور 10ویں کے امتحانات ہوں گے۔

بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ​ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات لازمی لینے پراتفاق کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈیڑھ سال ہونے والا ہے جب سے یہ مہلک بیماری آئی۔ بہت سارے فیصلے کرنے پڑے کیونکہ بیماری کا تعلیم پر منفی اثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے فیصلے آسان نہیں۔ یہ سب مشکل فیصلے کرنا بین الالصوبائی وزرائے کانفرنس میں متفقہ طور پر ہوئے۔ مشکل حالات میں صحیح فیصلے کرنا ممکن ہوسکے۔ امتحانات کے بغیر بچے پاس کرنے سے تجربہ حاصل ہوا۔ فیصلہ کیا کہ امتحانات کے بغیر گریڈز کوئی بھی نہیں ملیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سب سے فئیر ٹیسٹ ایکسٹرنل امتحانات کا ہوتا ہے جس میں ایک ہی پیمانہ ہوتا ہے۔ اکثریتی طلباء وہ ہیں جو امتحان سے قبل ایک دو ماہ ہی پڑھتے ہیں۔ امتحان کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے لرننگ کے نقصان میں کمی ہوگی۔ کیمبرج کے امتحان میں بیماری میں اچانک اضافہ ہوا پھر بھی امتحان لیا گیا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ او لیول کے بچوں کے لیے کیمبرج نے سپیشل امتحان کا فیصلہ کیا۔​طلباء کی کورس ورک پورا نہ ہونے کی شکایت درست ہے۔ سکولز بند ہوتے رہے کھلتے رہے یکسوئی سے پڑھائی نہ ہوسکی۔ سلیبس کو 40 فیصد کم بھی کیا گیا تھا۔ نویں دسویں کا امتحان ایلکٹو سبجیکٹس میں لیا جائے گا۔ میٹرک کے امتحانات چار مضامین میں ہی ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان صرف الیکٹو سبجیکٹس میں ہوگا۔ باقی مضامین کا امتحان نہیں ہوگا۔ امتحانات کا آغاز 10 جولائی کے بعد ہوگا۔ ایک پرچے اور دوسرے پرچے میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے۔ دسویں اور بارویں کے امتحان پہلے نویں اور گیارہویں کے بعد میں ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔