ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ ماس ویکسینیشن مہم تین حصوں پر مشتمل ہوگی۔ میڈیا کے ساتھ اشتراک سے عوام کی آگاہی کے لیے مہم بھی ماس ویکسینیشن مہم کا حصہ ہو گی۔ موجودہ ویکسینیشن سینٹرز کے انفراسٹرکچر میں بہتری اور پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی ماس ویکسینیشن مہم کا حصہ ہو گا۔

این سی او سی کی جانب سے 7 کروڑ شہریوں کو سال کے آخر تک ویکسینیشن لگانے کا ٹارگٹ طے کر لیا گیا۔ ویکسینیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام فیڈریشن یونٹس کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی۔ مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں اور نجی سیکٹر کو بھی شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے دو خصوصی سیشنز کے اجلاس میں میڈیا مالکان اور چیمبرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔