جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، صنم جاوید

جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، صنم جاوید
لاہور: جناح ہاوس حملہ کیس میں 7 خواتین ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کے بعد لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین ملزموں کو عدالت پیش کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے کے خلاف کیس کیس سماعت ہوئی جس میں پولیس نے 7 خواتین ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے خواتین ملزمان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیش ہونے والی خواتین ملزمان میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ بھی شامل ہیں۔ عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری ساتھ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جب ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو جیل میں رکھنا ہی ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا، ملزمہ کو لاہور ہائی کورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔