راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں

راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں
اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں مچھلیاں مار دی گئیں ہیں ۔ محکمہ فشریز کے مطابق مچھلیوں کے شکا ر کے لیے کیمیکل پھینکنے سے پانی زہریلا ہوگیا۔ زہر آلود پانی پینے سے ہزاروں مچھلیاں اور پرندے تڑپ تڑپ کر مر گئے۔ پولیس کی جانب سے راول ڈیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ مچھلیاں مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھیں، مرنے والی آبی حیات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیاہے۔ خیال رہے کہ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ راولپنڈی کے 40 لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا پانی بھی راول ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔