کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی جانب سے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروزایں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 جون سے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے اے 320 طیاروں کو استعمال کیا جائے گا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے روٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس سے قبل صرف اسلام آباد سےاسکردو کیلئے کمرشل پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔ اسلام آباد سے اسکردو کیلئے اے ٹی آر طیارے استعمال ہوتے ہیں۔