افسوسناک واقعہ،فیصل آباد میں سوتیلی ماں نےبیٹےکوآگ لگاکرقتل کردیا

افسوسناک واقعہ،فیصل آباد میں سوتیلی ماں نےبیٹےکوآگ لگاکرقتل کردیا
کیپشن: افسوسناک واقعہ،فیصل آباد میں سوتیلی ماں نےبیٹےکوآگ لگاکرقتل کردیا

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں  تھانہ ترکھانی کے علاقہ 226 گ ب میں افسوسناک واقعہ، سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر بیٹے کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کے بعد لاش کو چھپا دیا گیا، ماں کے ساتھ داماد اور بیٹا قاسم اور عمران بھی شریک ہیں،وقوعہ 25 دن پہلے پیش آیا تاہم کسی کو خبر نہ ہوسکی۔

 ڈی ایس پی آصف خان نے کہاکہ پولیس نے سوتیلی  ماں ملزمہ غلام فاطمہ کو حراست میں لے لیا۔مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔نوجوان آصف 25 دن سے غائب ہے،اہل علاقہ کے شک اور گھر والوں کے بیانات میں تضادات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی ایس پی آصف خان نے کہا کہ وقوعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

Watch Live Public News