سپریم کورٹ کی سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت

سپریم کورٹ کی سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی۔ سپریم کورٹ کی جان سے درخواست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہد علی رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیےاپیل دائر کی تھی۔

سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورا نہ اترنے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ کہ سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے رہنماء سیف اللہ ابڑو کو پارٹی ٹکٹ دینے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔