”گیلانی یوسف ہیں، حسن ہمیشہ ہارتا آیا ہے“

”گیلانی یوسف ہیں، حسن ہمیشہ ہارتا آیا ہے“

اسلام آباد(پبلک نیوز) شہر قائد سے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہے کہ گیلانی صاحب کے پاس حسن ہے وہ یوسف ہیں اور حسن ہمیشہ ہارتا آیا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹویٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوشگوار انداز میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی حفاطت کرنے والا الیکشن جیت جائے گا اور وہ اپنا ووٹ اچھے آدمی کو دیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وز یر اعظم سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پیار ہی پیار تھا، ووٹ پر دباؤ نہیں، وزیر اعظم کو بتا دیا کہ ووٹ کسے دینا ہے۔ ملاقات میں علی زیدی، عثمان بزدار اور پرویز خٹک بھی ہمراہ تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔