سبی (پبلک نیوز) پہاڑوں کی آغوش میں بسنے والے بہادر بلوچ آج اپنی ثقافت کا دن منا رہے ہیں۔ بلوچ ثقافت کے دن کی مناسبت سے سبی جرگہ ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایف سی بلوچستان کے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس حافظ شاہد ندیم تھے۔
تفصیلات کے مطابق پہاڑوں کی آغوش میں بسنے والے بہادر بلوچ سر پر دستار سجائے، خوبصورت بلوچی لباس میں ملبوس، ہاتھوں میں روایتی چھڑی تھامے آج اپنا ثقافت کا دن منا رہی ہیں جو محبت امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے بلوچ کلچر ڈے جرگہ ہال میں شانہ شان طریقے سے منایا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایف، سی بلوچستان کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم تھے جنہیں محب وطن بلوچوں بھائیوں نے دستار پہنائی۔ بلوچ ثقافت کا دن دنیا بھر میں یہ پیغام دیتا ہے کہ بلوچ قوم ایک بہادر، محب وطن اور زندہ دل قوم ہے۔
وطن کے رکھوالے بہادر بلوچ دو مارچ کو بلوچ کلچر ڈے منا کر دنیا بھر میں یہ پیغام دیتے ہیں کہ بلوچ کلچر ڈے محبت امن بھائی چارہ اور دوستی کا پیغام ہے۔
اسی مناسب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیر اہتمام بلوچ کلچر ڈے ایونٹ میں اہم شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے پیغامات دئیے۔
Irrigation Minister Punjab @LeghariMohsin, important dignitaries and artists attended #BalochCultureDay event arranged by District Administration Lahore. #BalochCultureDay2021pic.twitter.com/aMsUu2TjZb
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) March 2, 2021