یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو وائرل

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی طرف سے سینٹ انتخابات سے قبل ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

ایک نجی ٹی وی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں  آوازیں آ رہی ہیں جن میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے ووٹ کی خرید و فروخت کے حوالے سے گفتگو سنائی دے رہی ہے جس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ہے جس میں وہ ووٹ خرید رہے ہیں۔

ویڈیو میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے واضح طور پر کوئی بھی چہرہ نظر نہیں آرہا ہے اور نہ ہی پوری ویڈیو میں کسی کا نام لیا گیا ہے۔ اس میں دو لو گوں کی آوازیں آرہی ہیں جو آپس میں ووٹ دینے کے طریقہ کار پر گفتگو کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1366745713573519360

دھندلی ویڈیو میں آوازیں آرہی ہیں جہاں پر ایک شخص کبین نمبر کے بارے میں پوچھتا ہے جس پر اسے پہلے 7 ٗ پھر 6 اور پھر 60بتایا جاتا ہے۔جس پر ایک اور شخص اپنا نمبر بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ ”میرا نمبر 71ہے ٗ آپ کا نمبر 11ہے“۔

ویڈیو میں اسلم نامی کسی شخص کا نام لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”اسلم بھائی کو بھی بتا دینا جس کے جواب میں وہ شخص کہتا ہے کہ ہم چاروں پکے ہیں“۔ایک شخص کہتا ہے کہ اگر آپ نے ووٹ ضائع کرنا ہے تو ووٹ کو اس طرح کراس کرنا ہے ٗ بیلٹ پر 60لکھنا ہے تو ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ آپ کے پاس دو لائحہ عمل ہیں۔ اگر وہ آپ کو آزادانہ ووٹ ڈالنے دیتے ہیں تو آپ نے کائٹ فولڈ کر دینا ہے تو ہم سمجھ جائیں گے کہ چاروں ووٹ آپ کے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔