کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ 6میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔ فہیم اشرف کو عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کا بارہواں میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونا ئیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ لائن کچھ اتنی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔کپتان سرفراز احمد نے 54ٗ محمد نواز نے 31جبکہ بین کٹنگ نے 23رنز کی اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹوٹل سکور 156تک پہنچایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 11رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوپنرز پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے اچھی بیٹنگ کی۔پال سٹرلنگ نے 21گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔اوپنر شپ میں پہلے پلے اوور تک اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور 76تک پہنچ چکا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے دیا گیا ہدف 17ویں اوور میں ہی پورا کر لیا گیا۔پال سٹرلنگ نے 56 جبکہ روحیل نذیر نے 34رنز بنائے۔