ترکیہ تباہ کن زلزلہ: ترک صدر کا انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان

ترکیہ تباہ کن زلزلہ: ترک صدر کا انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان
انقرہ : ترک صدر طیب اردوان نے ملک میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ترک صدر سے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلےکے بہانےصدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخرکرنےکا نہیں سوچ رہی۔ انہوں نے اعلان کہا کہ انتخابات کے لیے تجویزکردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے اور زلزلے کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ میں‌آنے والے خوفناک زلزلے میں‌45000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں‌جبکہ ہزاروں‌افراد زخمی ہیں.اس کے علاوہ متعدد عمارتیں‌بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔