آصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جمع کروانے تجویز کنندہ عدالت پہنچ گئے

آصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جمع کروانے تجویز کنندہ عدالت پہنچ گئے
کیپشن: آصف زرداری کےکاغذات نامزدگی جمع کروانے تجویز کنندہ عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک: صدارتی الیکشن کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے تجویز کنندہ سلیم مانڈی اور فاروق ایچ نائیک اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نامزدگی فارم  حاصل کر لیا تھا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News