ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 2103 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30 روپے کے اضافے سے قیمت 2 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔