ویب ڈیسک: قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے آن لائن پتنگوں کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان واجد علی اور محمد احتشام علی کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 500 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر پتنگوں اور کیمیکل ڈور سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا شبیہ رضا نے کہا ہے کہ پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔