پی پی سی ایکٹ کے تحت لاہور میں پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا

پی پی سی ایکٹ کے تحت لاہور میں پولیس نے پہلا مقدمہ درج کرلیا
کیپشن: Police registered the first case under the PPC Act in Lahore

ویب ڈیسک: پی پی سی ایکٹ کے تحت لاہور میں پہلا مقدمہ بیوٹی پارلر مالکن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن میں واقع بیوٹی پارلر کی مالکن نے دو لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بنائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پی پی سی ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا۔  تھانہ نواب ٹاؤن نے پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر میں خاتون کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر لاہور میں ppc ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے  متن میں کہا گیا ہے کہ  نواب ٹاؤن میں بیوٹی پارلر کی مالکن کے خلاف دو لڑکیوں کی نازبیا تصاویریں بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلرمیں سکن پالش کروانے گئیں۔

بیوٹی پارلر کی مالکن رخسانہ نےموبائل فون سے دونوں لڑکیوں کی سکن پالش کے دوران نیم برہنہ تصاویریں بنا لیں۔ بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے آنے والی متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویریں برآمد ہوئیں۔

ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویر شیئر کیں۔ سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا۔

Watch Live Public News