(ویب ڈیسک ) ریلوے پولیس کی ٹرین 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس میں بڑی کارروائی، جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
ریلوے پولیس کے مطابق 2 مسافروں سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمدکرلی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 ہزار کے 36 نوٹ اور 1000 والے 30 نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی کرنسی کو بذریعہ ٹرین ملتان سے کراچی لیجا رہے تھے۔ملزمان ساجد اور ذیشان کو ٹرین ایسکارٹ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل قائم علی نے روہڑی کے قریب گرفتار کیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔