لاہور:وکیل پر پولیس اہلکاروں کےتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

لاہور:وکیل پر پولیس اہلکاروں کےتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: لاہور:وکیل پر پولیس اہلکاروں کےتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کی وکیل پر تشدد اور خنجر سے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فوٹیج کے مطابق وکیل اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاروں نے وکیل پر تشدد شروع کردیا۔ ایک پولیس اہلکار نے خنجر نکال کر وکیل کو زخمی کردیا۔

اسلام پورہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

اہلکاروں وکیل کے درمیان رات نو بجے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا۔ اسلام پورہ پولیسنے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News