مریم نواز صحیح معنوں میں تبدیلی لانےکیلئےکوشاں ہیں:عظمیٰ بخاری

مریم نواز صحیح معنوں میں تبدیلی لانےکیلئےکوشاں ہیں:عظمیٰ بخاری
کیپشن: مریم نواز صحیح معنوں میں تبدیلی لانےکیلئےکوشاں ہیں:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: مرکزی رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں صحیح معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ مستحق افراد کو رمضان ریلیف پیکج ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے،غریبوں کواب قطاروں میں نہیں لگنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں سستے رمضان ماڈل بازار بھی لگائے جائیں گے، مستحق افراد کو رمضان پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، پنجاب میں کام ہوتاہوانظرآرہاہے، نئےنظام کو متعارف کرارہےہیں، صاف ستھرا پنجاب کا آغاز ہوگیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نوازکووزیراعلیٰ کامنصب سنبھالےایک ہفتہ ہواہے، وہ تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں اہم اقدامات کررہی ہیں، تمام شہروں میں صفائی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا میں خاتون پرتیزاب پھینکنےکےواقعے میں ملوث تمام ملزمان کوگرفتار کرلیا، بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

Watch Live Public News