ویب ڈیسک: مریم نوازشریف کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی اور ڈور سے زخمی ہونے کے واقعا ت کا سخت نوٹس لے لیا ۔ آئی جی پنجاب اور متعلقہ شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیراعلی نے شیخوپورہ، راولپنڈی ،گوجرانوالہ اور فیصل آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈورپھرنے کے واقعات پر نوٹس لیا ہے۔
وزیراعلی نے وضاحت طلب کی ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیوں ہورہی ہے؟انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کا احساس کریں۔
مریم نواز کی جاب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام کے جان ومال کے حق کو تفریح کے حق پر قربان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔