کیپٹن محمد سرور شہید کا76واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

 کیپٹن محمد سرور شہید کا76واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام
کیپشن: کیپٹن محمد سرور شہید کا76واں یومِ شہادت،مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

ویب ڈیسک: کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر)کے 76ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور آج کیپٹن محمد سرور شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا،علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں،شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔

علماء کرام کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیتی ہیں،شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، آزاد فضاء میں سانس لینا ہمارے شہداء کی قربانیوں کے ہی مرہونِ منت ہے، شہید کیپٹن محمد سرور شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

Watch Live Public News