ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا اس حوالے سے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہید راشد منہاس کی قبر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا،ائیر وائس مارشل ستارہ امتیاز عامر شہزاد  تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی بھی شرکت ہوئے۔ائیر وائس مارشل عامر شہزاد کی شہید راشد منہاس کی قبر پر فاتحہ خوانی کی،ائیروائس مارشل عامر شہزاد نے شہید راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے۔

7 ستمبر یومِ فضائیہ

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 65ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔

راشد منہاس کی شہادت
واضح رہے کہ 20 اگست 1971ءکو پائلٹ راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمٰن طیارے میں سوار ہو گئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

20 سالہ راشد منہاس نے اپنی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا رخ دشمن ملک کی بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں، اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطاء کیا گیا اور ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News