طلباءکاآرمی میوزیم لاہوراورجناح گیلری کادورہ،یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

طلباءکاآرمی میوزیم لاہوراورجناح گیلری کادورہ،یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی
کیپشن: طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور اور جناح گیلری کا دورہ

ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبا و طالبات نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور طلبہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ نے قوم کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وفد کو آرمی میوزیم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا گیا،آرمی میوزیم کے اندر مرحلہ وار جامع بریفنگ دی گئی۔

طلبہ نے میوزیم کے مختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،میوزیم کی سیر کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، طلبہ نے اظہار افتخار کرتے ہوئے پاک فوج کی تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سراہا، طلبہ نے دفاع وطن کے حوالے سے پاک افواج پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

طلبہ نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا بھی دورہ کیا،جناح گیلری میں تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی زندگی کی جامع اور شاندار عکاسی نے طلبہ کو بہت متاثر کیا، طلبہ نے گیلری کے مختلف حصوں میں آویزاں تاریخی تصویروں اور تحریروں کا بغور مشاہدہ کیا ، طلبہ نے جناح لائبریری میں موجود کتب اور ڈیجیٹل آرکائیو میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News