ویب ڈیسک: موٹروے پر تشویش ناک ٹریفک حادثہ، درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز موٹروے پر سالٹ رینج اور کلر کہار کے علاقہ میں دھند اور بارش کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،مسافروں اور گاڑیوں کی ریکوری کے لے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
بارش اور دھند کے باعٹ کلر کہار کے نزدیک مسافر بس بس اور کار کے درمیان حادثہ ہوا جس کے بعدحادثے کے بعد ایک گاڑی گاڑی میں اگ لگ گئی۔دھند کے باعث پیچھے سے آنیوالی گاڑیاں اور ڈرائیور رفتار پر قابو نا رکھ سکے جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا اغاز کر دیا۔
موٹر وے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، خوش قسمتی سےحادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر حادثے کی ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-02/news-1709405633-6051.mp4
دوسری جانب ترجمان موٹروے نے عوام سے گذارش کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی رفتار کم رکھیں۔