اسرائیلی شہریوں کو ماسک سے آزادی مل گئی

اسرائیلی شہریوں کو ماسک سے آزادی مل گئی
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اب معلوم نہیں کہ اسرائیل میں کورونا کا خاتمہ ہو گیا ہے یا یہ ان کی خود اعتمادی ہے لیکن اسرائیل میں عوام پر سے ماسک پہننے کی پابندی اٹھا لی گئی ہے ٗ اسرائیل کچھ عرصے سے یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اس نے عالمی وبا پر قابو پا لیا ہے اور اب اس کا ثبوت بھی سامنے آگیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ اب انہیں ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسرائیلی وزیر صحت یولی ایڈلسٹائل نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی عوام کو یہ خوشخبری دی کہ اسرائیل نے عالمی وبا پر قابو پا لیا ہے اس لئے اب اسرائیلی عوام کو گھروں سے باہر ماسک پہننے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں رہی ۔وزیر صحت نے کہا کہ اسرائیلی کے یوم آزادی کے حوالے سے جاری تقریبات کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے اور اس حوالے سے عوام کو یہ خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ اتوار سے اسرائیلی عوام پر عالمی وبا کی ایس او پیز کا خاتمہ کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی جنرل چیزی لیوی کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اسرائیلی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کو گھروں سے باہر ماسک پہننے کی کوئی پابندی نہیں لیکن ایسے مقامات جہاں پر لوگ ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوں وہاں پر اب بھی ماسک پہننا لازمی ہو گا ۔

Watch Live Public News