Apr-2020 cannot be taken into account due to lockdown last year. Exports for Jul-April 2021 grew by 13% to USD 20.879 billion as compared to USD 18.408 billion during the same period last year.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 2, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) ماہ اپریل پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 2011 کے بعد پہلی بار سات ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر تجارت نے ٹویٹ میں بتایا کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔