بی اے پی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

بی اے پی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

کوئٹہ (پبلک نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکان کی بڑی بیھٹک ہوئی ہے جس میں مائنس ون فارمولا پر عملدرآمد پر غور و فکر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی پارلیمینٹرینز کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی بجٹ منظور نہ کروانے کا آپشن بھی زیر غور لایا گیا۔

ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ اپنی جماعت میں سینئیر قیادت کے تحفظات دور نہیں کر پا رہے۔ جام کمال اتحادیوں کو بھی ساتھ لے کر نہیں چل رہے۔ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ ایوان کا اعتماد کھو چکے، ان سے جان چھڑائی جائے۔

اسمبلی ارکان نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ چند دنوں میں مزید انتقامی کاروائیاں کر سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو بھی وزیراعلیٰ کے خلاف خط لکھا جا چکا ہے۔

اس ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر بلدیات کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔