”بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے“

”بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے“

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ رمضان بازاروں ميں غير معياری، مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید یہ بھی لکھا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔ سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ بھی کی جس میں لکھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔

خیال رہے کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں پر ناقص انتظامات کی وجہ اسسٹنٹ کمشنر کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی تھی۔ اس دوران دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعد ازاں اے سی سونیا صدف پنڈال چھوڑ کر چلی گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔