پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،3مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،3مئی2021
یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر اجلاس کل طلب کرلیا۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کا اہم اقدام، دوائی نہ ملنے کی صورت میں ہیلپ لائن قائم کر دی۔ شکایات اور دوائی کی فراہمی جو یقینی بنانے کے لئیے 080003727 ٹول فری نمبر پر کال کی جا سکتی ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے۔ وزیر اعظم نمائشی اقدامات اور دوروں کی بجائے عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے رویہ کی مذمت۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔