ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ ملک یوکرین پہنچ گئیں

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ ملک یوکرین پہنچ گئیں
کیف: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سپر سٹار انجلینا جولی جنگ زدہ ملک یوکرین پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دورہ کیا۔ وہ لوئف شہر پہنچیں، ان کا یہ دورہ اچانک تھا۔ خیال رہے کہ انجلینا جولی اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر کی خصوصی ایلچی ہیں البتہ ان کے یوکرین کے دورے سے متعلق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ان کا سرکاری دورہ تھا یا وہ نجی طور پر یوکرین میں موجود ہیں۔ https://twitter.com/KyivIndependent/status/1520388925226995712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520388925226995712%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fangelina-jolie-makes-surprise-ukraine-trip-01may2022%2F6552479.html لوئف کے علاقائی گورنر میکسیم کوزیتسکی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک سرپرائز تھا۔ انہوں نے انجلینا جولی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں جن میں اداکارہ بچوں کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جب کہ وہ رضاکاروں کے ساتھ بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ https://twitter.com/HannaLiubakova/status/1520480877020688384?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520480877020688384%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fangelina-jolie-makes-surprise-ukraine-trip-01may2022%2F6552479.html ایک ہسپتال میں انہوں نے ان بچوں کی عیادت کی جو کراماٹورسک اسٹیشن پر مبینہ طور پر روس کے میزائل حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ گورنر کے مطابق اس واقعے میں 50 سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ https://twitter.com/Reuters/status/1520493355603566596?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520493355603566596%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fangelina-jolie-makes-surprise-ukraine-trip-01may2022%2F6552479.html انجلینا جولی نے ان رضاکاروں سے بھی تبادلۂ خیال کیا جو بے گھر افراد کو ذہنی صحت سے متعلق امداد فراہم کر رہے ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے ملک میں 77 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 54 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔