بلاول بھٹو کو ترکی کے وزیر خارجہ کا فون ، وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد

بلاول بھٹو کو ترکی کے وزیر خارجہ کا فون ، وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد
دبئی: ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عیدالفطر کی بھی مبارک باد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترکی ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاؤش اولو کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاؤش اولو کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔