اب واٹس ایپ پر شیئر کردہ اسٹیٹس فیس بک اسٹوری پر بھی شیئر کیے جا سکیں گے

اب واٹس ایپ پر شیئر کردہ اسٹیٹس فیس بک اسٹوری پر بھی شیئر کیے جا سکیں گے
معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے بلآخر انسٹاگرام والا دلچسپ فیچر طویل انتظار کے بعد اب متعارف کرادیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ پر شیئر کردہ اسٹیٹس فیس بک کی اسٹوری پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔ اس سے قبل انسٹا گرام میں یہ فیچر موجود تھا جس کے ذریعے صارفین جو اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے تھے اسے فیس بک کی اسٹوری پر بھی پوسٹ کیا جاسکتا تھا،اس کیلئے صارفین نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک کو کنیکٹ کرنا ہوتا تھا۔تاہم اب یہ فیچر واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ واٹیس ایپ بیٹا انفو نے اس حوالے سے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ فی الحال اس فیشر کو انیڈرائڈ کے چند بیٹا ٹیسٹرز کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جس کچھ دنوں میں آئی او ایس سمیت تمام صارفین کو پیش کردیا جائے گا۔ واٹس ایپ صارفین کو اگر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں فیس بک اسٹوری کا نیا آپشن نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے فعال ہے۔لیکن صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ اسٹیٹس کو فیس بک اسٹوری پر شیئر کرنا چاہیتے ہیں یا نہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔