مہنگائی کا سدباب، وزیراعظم جلد امدادی پیکج کا اعلان کرینگے

مہنگائی کا سدباب، وزیراعظم جلد امدادی پیکج کا اعلان کرینگے
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے بہت جلد ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریںگے۔ وہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد پیر کی شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اس پیکج سے ایک کروڑ افراد مستفید ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی غور وخوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلا واسطہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگ براہ راست اپنے شہروں کے میئرز کا انتخاب کریںگے۔ وزیراعظم نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔